جمعہ 29 اکتوبر 2021 - 19:29
پاکستان؛ ملک منور علی مرحوم کا نماز جنازہ وحدت امت کے خوبصورت اجتماع میں تبدیل ہو گیا

حوزہ/ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: ہم آپس میں ایک ہیں ہمارے اندر کوئی تفریق پیدا نہیں کر سکتا، قرآن کریم یمیں ایک امت قرار دیتا ہے اگر ہم اس قرآنی تصور کو عملی طور پر اجاگر کرتے ہوئے اللہ تعالٰی کی رضا کے لئے اس اتحاد و وحدت کی فضا کو پیدا کرتے رہیں گےتو یہ اللہ تعالٰی کی خوشنودی،اسلام کی سربلندی اور ملک کے استحکام کا سبب ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جنڈاٹک/ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکریٹری معروف مذہبی سیاسی شخصیت ملک نوید حسین کے چچازاد بھائی،حاجی ملک امیر افضل مرحوم کے بیٹے اورملک شجاعت علی کے بھائی ملک منور علی مرحوم کا نماز جنازہ وحدت امت کے خوبصورت اجتماع میں تبدیل ہو گیا۔ علاقے کے ہرطبقہ فکر سے مذہبی،سیاسی،سماجی شخصیات نے شرکت کی،نماز جنازہ پاکستان کی معروف دینی سیاسی شخصیت،شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ عارف حسین واحدی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

پاکستان؛ ملک منور علی مرحوم کا نماز جنازہ وحدت امت کے خوبصورت اجتماع میں تبدیل ہو گیا

اس دوران علامہ عارف واحدی نے جنازہ سے پہلے خطاب کرتے بوئے فلسفہ موت پر گفتگو کی اور اتحاد امت پر زور دیتے بوئے جنڈ کی عوام اور عمائدین کو خراج تحسین پیش کرتے بوئے کہا کہ جنازہ کے اس بڑے اجتماع میں تمام مسالک کے علماء کرام،عمائدین اور عوام کی شرکت سے ملکی سطح پر ایک خوشگوار پیغام جاتا ہے کہ ہم آپس میں ایک ہیں ہمارے اندر کوئی تفریق پیدا نہیں کر سکتا، قرآن کریم یمیں ایک امت قرار دیتا ہے اگر ہم اس قرآنی تصور کو عملی طور پر اجاگر کرتے ہوئے اللہ تعالٰی کی رضا کے لئے اس اتحاد و وحدت کی فضا کو پیدا کرتے رہیں گےتو یہ اللہ تعالٰی کی خوشنودی،اسلام کی سربلندی اور ملک کے استحکام کا سبب ہوگا۔ انشاءاللہ

آخر میں کہا کہ ہمارا عہد ہے کہ ہم پورے ملک میں رحمت للعالمین،سید المرسلین کی پیاری امت کو اتحاد و وحدت کی لڑی میں پروتے بوئے اپنے پیارے وطن کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انشاءاللہ

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .